خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی ایمرجنسی کے تحت ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کے دوران تمام سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو فرنیچر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اب کوئی بچہ سرکاری اسکول میں فرش پر نہیں بیٹھے گا۔
وزیر اعلیٰ امین گنڈا پور نے نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق اجلاس میں ہدایت کی کہ آئندہ بجٹ میں تمام سرکاری سکولوں کے ہر بچے کے لیے فرنیچر کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تعلیم کے لیے سازگار ماحول بنیادی ضرورت ہے اور ہم سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی اور تانگہ پارٹیاں تحریک چلانے سے پہلے عوامی حمایت ثابت کریں، بیرسٹر سیف
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ فرنیچر کی فراہمی کے لیے جتنے بھی فنڈز درکار ہوں گے حکومت ان کی فراہمی یقینی بنائے گی۔





