پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، قومی ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کو کم سے کم سکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ہدف کو باآسانی حاصل کیا جا سکے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی جگہ عباس آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان نے دوسرے ٹی20 میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 58 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 202 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم 144 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
پہلے ٹی20 میں بھی پاکستان نے عمدہ کھیل پیش کیا اور بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دی۔ اس میچ میں حسن علی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں اور مہمان ٹیم کو آخری اوور میں 164 رنز پر روک دیا۔۔





