تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی کمی، خشک سالی کے باعث فصلیں متاثر ہونے کا خطرہ

واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے

اسلام آباد: واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

ترجمان واپڈا کے مطابق ملک بھر میں پانی کی صورتحال عمومی طور پر قابو میں ہے تاہم بعض مقامات پر پانی کا اخراج آمد سے زیادہ ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 32 ہزار 300 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 45 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے جہلم کے منگلا مقام پر آمد 36 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک ہے۔

چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 6 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 94 ہزار کیوسک بتایا گیا ہے۔ دریائے چناب کے ہیڈ مرالہ مقام پر پانی کی آمد 30 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 300 کیوسک ہے۔

دریائے کابل کے نوشہرہ مقام پر پانی کی آمد اور اخراج دونوں 29 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیے گئے ہیں، جو ایک متوازن صورتحال کو ظاہر کرتا ہے۔

ریزروائرز کی موجودہ صورتحال کے مطابق تربیلا میں پانی کی سطح 1477.88 فٹ اور ذخیرہ 21 لاکھ 32 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ریزروائر میں سطح آب 1162.50 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 22 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ ریزروائر میں سطح آب 647.00 فٹ اور ذخیرہ 2 لاکھ 12 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخواحکومت رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی بجٹ کا 50 فیصد بھی خرچ نہ کر سکی

ترجمان واپڈا کے مطابق ملک کے تینوں بڑے ریزروائرز میں پانی کا مجموعی ذخیرہ اس وقت 45 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Scroll to Top