وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر دو میں ہوا۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ نے بجٹ 26-2025 کی منظوری دیدی۔
کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے اور پینشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:بجٹ سیشن سے متعلق اپوزیشن اتحاد کی حکمت عملی سامنے آگئی
واضح رہے کہ آئندہ مالی سال 26-2025 کا 17 ہزار 600 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔





