وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج صبح ساڑھے 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران حالیہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیا جائے گا، جبکہ چند اہم پالیسی فیصلے بھی متوقع ہیں۔

نئے مالی سال 2025-26 کے فنانس بل کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ کابینہ کو فنانس بل کے خدوخال اور بجٹ تجاویز پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں مہنگائی، ترقیاتی منصوبے، محصولات اور سبسڈی سے متعلق نکات پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایک بار پھر تعریف، بہترین شخصیت قرار دے دیا

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد فنانس بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس کو ملکی معیشت کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے، اور حکومت کی بجٹ حکمت عملی کا تعین اسی نشست میں متوقع ہے۔

Scroll to Top