موسم کی کروٹ، خیبر پختونخوا میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان

خیبرپختونخوا میں بادل برس پڑے، موسم نے کروٹ بدل لی

خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور بلتستان ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

پنجاب کے شہروں لاہور، سرگودھا، اور بھلوال سمیت کئی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔ بارش کے باعث بعض مقامات پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر واسا الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی ممکنہ مشکل کا سامنا نہ ہو۔

خیبرپختونخوا کے شہر کرک مردان ، صوابی ، چارسدہ ، پشاور اور اس کے نواحی علاقوں میں بھی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ بلوچستان کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ کوہ سلیمان رینج سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان، ایڈوائزری جاری

بلتستان ڈویژن میں بھی آج سے بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جب کہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 29 جون تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Scroll to Top