پاکستان آئندہ ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم ملاقات کی، جس میں آئندہ ماہ سلامتی کونسل کی صدارت اور پروگرام آف ورک سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عاصم افتخار نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی، غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات پر پاکستان کے مؤقف سے سیکریٹری جنرل کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کھلے، شفاف اور مشاورتی انداز میں انجام دے گا، اور عالمی امن کے فروغ کے لیے تمام رکن ممالک سے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں بادل برس پڑے، موسم نے کروٹ بدل لی

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے فعال کردار کو سراہتے ہوئے مستقبل میں مثبت شراکت داری کی امید ظاہر کی۔

Scroll to Top