بجٹ، کرپشن اور کنفیوژن،سردار حسین بابک نے تحریک انصاف پر تنقید کے تیر چلا دیے

پشاور: سابق صوبائی وزیر سردار حسین بابک نے پختون ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں بدانتظامی، کرپشن اور تحریک انصاف کی اندرونی تقسیم پر شدید تنقید کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 12 سال سے صوبے میں کرپشن اور بدانتظامی جاری ہے، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حکمران جماعت کس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

انہوں نے بجٹ منظوری کے عمل کو بھی ایک سیاسی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیڈر ہمیشہ اپنی پارٹی پر اعتماد کرتا ہے، کیونکہ بجٹ اسی کے ویژن کے مطابق تیار اور منظور کیا جاتا ہے۔

سردار حسین بابک نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ عمران خان کی بہن سچ بول رہی ہیں یا علی امین گنڈاپور؟ پارٹی مختلف گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے، عمران خان جیل میں ہیں اور ان سے متعلق ہر کوئی الگ الگ بیانیہ دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان یا پارٹی قیادت کی جانب سے بجٹ روکنے کی کوئی ہدایت نہیں دی گئی، ترجمان پی ٹی آئی

انہوں نے کہا کہ اس وقت پارٹی قیادت خود کنفیوژن کا شکار ہے اور عوام کو بھی کنفیوز کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں عوامی مسائل پس پشت چلے گئے ہیں اور اصل توجہ سیاسی دھڑے بندیوں اور بیان بازی پر مرکوز ہو چکی ہے۔

Scroll to Top