وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مزید 17 دہشت گرد ہلاک

محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاک فوج چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سول انتظامیہ کی معاونت کرے گی تاکہ محرم کے دوران امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فوجی دستوں کی تعیناتی حساس علاقوں میں گشت، سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوات میں مقامی ہوٹل سیل کرنے کی کوشش پر ہنگامہ، ایڈیشنل اے سی کو واپس جانا پڑا

اس اقدام کا مقصد شہریوں کا تحفظ اور محرم کے ایام میں پُرامن فضا برقرار رکھنا ہے۔

Scroll to Top