پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں تاریخ ساز موقع آیا ہے جب پہلی بار سکھ رہنما مخصوص اقلیتی نشست پر منتخب ہو گئے ہیں۔
باڑہ سے تعلق رکھنے والے سکھ برادری کے بابا گورپال سنگھ کو جمیعت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے اقلیتوں کی مخصوص نشست پر منتخب کیا گیا ہے۔
بابا گورپال سنگھ نہ صرف سکھ کمیونٹی کے مذہبی رہنما ہیں بلکہ ان کا تعلق باڑہ کے ملک دین خیل قبیلے سے بھی ہے۔ مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں سکھ برادری کی نمائندگی کے حوالے سے ہلچل مچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑِھیں : خیبر پختونخوا میں اپوزیشن اتحاد سادہ اکثریت حاصل کرنے کیلئے 20 ممبران کی دوری پر رہ گیا
یہ پہلا موقع ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں سکھ کمیونٹی کا رکن شامل ہوا ہے، جو صوبے میں اقلیتوں کے حقوق اور مسائل کی نمائندگی میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔





