عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

جاری اعدادوشمار کے مطابق سونے کی قیمت میں 2500 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے ،جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 53 ہزار روپے پر آ گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت مین 2143 روپے کمی ہوئی اور قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے ہو گئی ہے ۔

اس کے علاوہ 22 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت مین 1964 روپے کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 430 روپے پر آ گئی ہے ۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 25 ڈالر فی اونس کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 3310 فی اونس کا ہو گیاہے ۔

Scroll to Top