بنوں کے علاقے مروت کینال کے نزدیک ٹوچی پل سے نامعلوم مسلح افراد نے شمالی وزیرستان سے بنوں آ نے والےتین آئل ٹینکرز کو عملے سمیت اغواکر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز سمیت تقریباً 7 سے 8 افراد کو بھی ساتھ لے جانے کی اطلاع ہے۔
اغوا کاروں نے آئل ٹینکیاں گاڑیوں سے اتار کر چھوڑ دی ہیں جبکہ تین گاڑیاں اور عملہ اغوا کر کے لے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں کے مطابق ابھی تک اغوا ہونے والے افراد یا گاڑیوں کے مالکان کی طرف سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے، جب کسی گاڑی مالک درخواست دیگا تب کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔





