پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا:مون سون ایمرجنسی کے پیش نظر مختلف اضلاع کو امدادی سامان روانہ

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے مون سون ایمرجنسی سے نمٹنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر مزید امدادی سامان مختلف اضلاع کو روانہ کیا گیا۔

اس سلسلے میں 26 ٹرکوں پر مشتمل غیر خوراکی امدادی سامان ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی انتظامیہ کو فراہم کیا گیاجس میں 1000 خیمے، 500 ترپال شیٹس، 1000 حفظان صحت کٹس، 1000 کمبل، 1000 گدے، 500 رضائیاں، 200 لائف جیکٹس، 1000 تکیے، 100 سرچ لائٹس، 500 مچھر دانیاں، 10 رسیاں، 500 سلیپنگ بیگز، 2000 ریت کے تھیلے، 500 جیری کین اور 500 بالٹیاں شامل تھیں۔

اسی طرح ضلع سوات کے ڈپٹی کمشنر آفس کو بھی امدادی سامان بھیجا گیا جس میں 200 ترپال شیٹس، 200 حفظان صحت کٹس، 200 کمبل، 100 گدے، 200 پلاسٹک میٹ، 200 رضائیاں، 200 تکیے، 100 جیری کین، 200 سلیپنگ بیگز، 100 بالٹیاں، 100 لائف جیکٹس، 50 فولڈنگ بیڈز اور 500 بچوں کے ڈائپرز شامل تھے۔

ان اقدامات کا مقصد ممکنہ شدید بارشوں اور قدرتی آفات کے دوران ضلعی انتظامیہ کی فوری رسپانس صلاحیت کو بڑھانا اور متاثرہ آبادی کو بروقت امداد فراہم کرنا ہے۔

پی ڈی ایم اے پہلے ہی مون سون کنٹیجنسی پلان کے تحت صوبے کے تمام اضلاع کو امدادی سامان فراہم کر چکی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :خیبر پختونخوا حکومت کاخیبر پاس ڈیجیٹل شناختی نظام کا اجراء

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں یا تصدیق شدہ معلومات کے لیے ادارے کی آفیشل ویب سائٹ و سوشل میڈیا صفحات پر رجوع کریں۔

Scroll to Top