مولانا خانزیب کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

باجوڑ: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما مولانا خان زیب کے قتل کا مقدمہ تھانہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی ہے جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ مولانا خانزیب کی گاڑی پر گذشتہ روز باجوڑ کے صدر مقام خار کے علاقے شنڈئی موڑ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مولانا خان زیب سمیت دو افراد شہید ہوگئے تھے۔فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

واقعے کے خلاف خار میں پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے ،مظاہرین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر پر پتھراؤکیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : باجوڑ : بدامنی کے خلاف 13 جولائی کو امن مارچ منعقد ہوگا،کمیٹی کا فیصلہ

مولاناخانزیب کو نماز جنازہ آج ادا کئی گئی جس میں خبیرپختونخوا کے مختلف اضلاع سےسیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

Scroll to Top