ٹرمپ کایورپی یونین اور میکسیکو سے درآمدات پر 30 فیصد ٹیکس عائدکرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین اور میکسیکو سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہےجو یکم اگست 2025 سے موثر ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے اس پالیسی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا جہاں انہوں نے اس اقدام کو امریکی صنعت کے تحفظ اور مقامی معیشت کے فروغ کا حصہ قرار دیا۔

ادھر یورپی یونین کی صدرارسلا وان ڈیر لین نے اس اعلان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے یہ ٹیکس واقعی نافذ کیاتو یورپی یونین اپنے تجارتی مفادات کے دفاع میں مناسب جوابی اقدامات کرے گی۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یورپی یونین واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی خواہاں ہے تاکہ مسائل کا سفارتی حل نکالا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :گورنر خیبرپختونخوا سے ملائیشین ڈپٹی ہیڈ مشن کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال

یہ پہلا موقع نہیں جب صدر ٹرمپ نے بین الاقوامی تجارتی پالیسیوں میں سختی اختیار کی ہوانہوں نے اس سے قبل میانمار اور لاؤس پر 40 فیصد، جنوبی افریقا، سری لنکا، الجزائر، عراق اور لیبیا پر 30 فیصد، جبکہ جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا، قازقستان، برونائی اور مالدووا پر 25 فیصد ٹیکس عائد کیا جا چکا ہے۔

Scroll to Top