پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں ،مولانا عبدالحق ثانی

جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا عبد الحق ثانی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا۔

اکوڑہ خٹک میں جمعیت علماء اسلام (س) کے عہدیداروں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب دشمنی ہے، اس اضافے کا براہِ راست اثر غریب عوام پر ہوگا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

انہوں نے چینی کی قیمتوں میں اضافے اور چینی درآمد کرنے کے فیصلے پر بھی سوالات اٹھائے،مولانا کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں اور درآمد پر شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای او بی آئی پنشن میں 15 فیصد اضافے کا فیصلہ

انہوں نے مطالبہ کیا کہ شوگر مافیا کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ گذشتہ شب وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔

Scroll to Top