بیرسٹر گوہر

سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن صادق و امین قرار دینے کا اختیار نہیں رکھتا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(مہوش قماس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ واضح کر چکی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کسی رکن کو “صادق” اور “امین” قرار دینے کا اختیار نہیں رکھتا۔

اسلام آباد میں پختون ڈیجیٹل کو بدھ کے روز دیے گئے ایک انٹرویو میں بیرسٹر گوہر نے بجٹ اجلاس کے بعد ہونے والی پارلیمانی میٹنگ کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں متعدد اہم امور زیر غور آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ صادق و امین کا مسئلہ دوبارہ سامنے آنا افسوسناک ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے کردار پر سوالات اٹھائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں ،مولانا عبدالحق ثانی

انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ سپریم کورٹ نے پہلی بار آرٹیکل 62 ون ڈی کو دوہری شہریت کےبارے میں استعمال کیا۔

Scroll to Top