سوات : فضاگٹ بائی پاس کے قریب 27 جون کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں لاپتہ ہونے والے کم سن بچے عبداللہ کی لاش دریائے سوات سے برآمد کر لی گئی ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق لاش کو غالیگے کے مقام سے نکالا گیاجس کے بعد اسے ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
عبداللہ کی شناخت لواحقین نے کر لی جس کے بعد میت کو آبائی علاقے سیالکوٹ، ڈسکہ روانہ کر دیا گیا۔
متوفی عبداللہ کا تعلق ضلع سیالکوٹ سے تھا اور وہ ان 17 افراد میں شامل تھا جو فضاگٹ بائی پاس پر دریائے سوات میں حادثاتی طور پر بہہ گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : کابل،اسحاق ڈارکی افغان ہم منصب سے ملاقات ،سیکیورٹی میں تعاون کے فروغ پراتفاق
ریسکیو حکام کے مطابق کل 17افراد میں 4 افراد کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے زندہ بچایا گیا تھاجبکہ 12افراد کی لاشیں نکالی جاچکی تھی ،عبداللہ کی لاش کی برآمدگی کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔





