تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 134 رنز کا ہدف دیا ہے۔
شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا انتخاب کیا۔ مقررہ 20 اوورز میں بنگلہ دیش کی ٹیم 133 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
پاکستانی بولرز میں احمد دانیال اور سلمان مرزا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جب کہ بنگلہ دیش کی جانب سے جاکر علی نے اپنی اننگز میں 55 رنز بنائے۔
پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور احمد دانیال آج اپنے پہلے میچ میں قومی رنگ میں میدان میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم اے نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے جدید ڈرونز ریسکیو 1122 کو حوالے کر دیے
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلہ دیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔





