جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ، انتظامیہ نے عوام سے تعاون کی اپیل کردی

جنوبی وزیرستان :ضلع انتظامیہ نے اپر، لوئر اور جنڈولہ کے متعدد علاقوں میں ایک روزہ کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنڈولہ سے اپر وزیرستان جانے والے تمام راستوں پر مکمل پابندی عائد ہے جبکہ لوئر جنوبی وزیرستان کے شکئ، انضرچینہ، تا وانا، تیارزہ گیٹ، تنائی، عزیز آباد چوک تا درگئ پل تک بھی کرفیو کا اطلاق کیا گیا ہے۔

کرفیو کے دوران ہر قسم کی آمدورفت پر مکمل پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

صرف ایمرجنسی کی صورت میں سیکیورٹی فورسز یا پولیس سے پیشگی اجازت لینا لازمی ہے۔ علاوہ ازیں، کرفیو میں شناختی کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات ساتھ رکھنا ضروری ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : نوکری کا خوف یا ذمہ داری؟ محمود جان بابر نے پرائیوٹ اور سرکاری سیکٹر کی حقیقت بتا دی

ضلع انتظامیہ کی ہدایت ہے کہ کرفیو زدہ علاقوں میں تمام مارکیٹیں بند رہیں گی اور سڑکوں پر موجود گاڑیوں کو فوری طور پر اتار کر سڑک خالی کرائی جائے گی۔

انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے عوام سے مکمل تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔

Scroll to Top