اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن فوری فعال کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ ہیلپ لائن اس صورت میں بھی کام کرے گی جب موبائل نیٹ ورک کے ٹاورز متاثر یا غیر فعال ہوں۔ متاثرہ شہری ہنگامی صورتحال میں 911 پر رابطہ کر کے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
غیر ضروری کالز سے گریز کی اپیل بھی کی گئی ہے تاکہ یہ سہولت واقعی ضرورت مندوں تک پہنچ سکے۔
خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے 250 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ متعدد زخمی اور لاپتا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں، عطا تارڑ
بونیر میں شدید سیلاب سے 150 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سیلابی ریلے کئی گاؤں بہا کر تباہی مچا چکے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کو فوری امداد فراہم کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر سامان ٹرکوں کے ذریعے بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔





