تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ماں کے ارمان روند ڈالے

کراچی : شہر قائد میں خلیل مارکیٹ ولایت شاہ بابا مزار کے قریب ایک 7 سالہ بچہ تیز رفتار واٹر ٹینکر تلے آ کر جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب واٹر ٹینکر نے راہ چلتے بچے ارسلان کو کچل دیا اور ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو حکام نے تصدیق کی کہ بچے کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے

حادثے کے بعد علاقے کے مکینوں نے سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا اور ملوث ڈرائیور کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے ڈرائیور کی تلاش اور گرفتار کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

Scroll to Top