سوشل میڈیا پر نازیبا اور غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کرنے والا نوجوان مردان سے گرفتار

سوشل میڈیا پر نازیبا اور غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کرنے والا نوجوان مردان سے گرفتار

ضلعی پولیس مردان نے سوشل میڈیا پر نازیبا حرکات اور غیر اخلاقی ویڈیوز کی تشہیر میں ملوث عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ پارہوتی کی حدود سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت خان زیب کے نام سے ہوئی ہے جو سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور قابل اعتراض مواد کی تشہیر میں ملوث پایا گیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف سائبر کرائم قوانین سمیت دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جب کہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

یہ کارروائی ضلعی پولیس سربراہ جناب ظہور بابر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر عمل میں لائی گئی جس کا مقصد معاشرے میں اخلاقی اقدار کا تحفظ یقینی بنانا اور نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے باز رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع میں پولیس انفرسٹرکچر کی تعمیر کی منظوری

ضلعی پولیس مردان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال کریں اور اگر کسی مشکوک یا غیر اخلاقی سرگرمی کا مشاہدہ کریں تو فوری طور پر قریبی تھانے یا سائبر کرائم یونٹ سے رابطہ کریں۔

Scroll to Top