خیبرپختونخوا میں افسر شاہی کی جانب سے سرکاری وسائل کے مبینہ غلط استعمال کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔
پشاور میں ایک سرکاری ڈبل سیٹر گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر ایک کتے کو بٹھایا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں گاڑی کا نمبر AA1095 واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے۔
شہری نے سرکاری گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے ویڈیو بنائی اور دعویٰ کیا کہ یہ بونیر کی ایک سرکاری گاڑی ہے جو عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے چلتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کے فرنٹ سیٹ پر کتا مکمل آرام سے بیٹھا ہے جبکہ نہ کوئی روک ٹوک ہے اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ یا متعلقہ محکمہ کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
ویڈیو بنانے والے شہری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امین گنڈاپور سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا سرکاری وسائل کا یہی استعمال ہونا چاہیے؟
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر نازیبا اور غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کرنے والا نوجوان مردان سے گرفتار
سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے بھی شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے اور بیشتر افراد نے اس رویے کو عوامی پیسے کا مذاق قرار دیا ہے۔





