خیبر پختونخوا میں شدید بارشیں ، دیر میں 61 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

یکم ستمبر کو مون سون بارشوں کے نقصانات، این ڈی ایم اے نے تفصیلات جاری کر دیں

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نےمون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یکم ستمبر کو ملک بھر میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 17 زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں 7 افراد جاں بحق ہوئے، بلوچستان اور آزاد جموں کشمیر میں ایک ایک موت رپورٹ ہوئی۔ زخمی ہونے والے تمام 17 افراد بھی پنجاب سے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم ستمبر کو 7 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں 4 مکانات پنجاب، ایک خیبرپختونخوا اور دو آزاد جموں کشمیر میں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغان زلزلہ متاثرین کے علاج سے متعلق اہم قرارداد منظور

واضح رہے کہ 26 جون سے یکم ستمبر تک مجموعی طور پر ملک بھر میں 863 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 1147 تک پہنچ چکی ہے۔ اسی دوران 9166 مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور تقریباً 6180 مویشی بھی اس قدرتی آفت کی نذر ہو چکے ہیں۔

Scroll to Top