ضلعی انتظامیہ سوات کا لیویز اہلکاروں کی جانب سے سیلاب متاثرین پر لاٹھی چارج معاملے پر اہم اقدام

شہزاد نوید

سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سیدو شریف میں سیلاب متاثرین کے لیے راشن کی تقسیم کے دوران بدنظمی اور تشدد کا واقعہ پیش آیا جہاں متاثرین پر لاٹھی چارج کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

متاثرین کے مطابق اہلکاروں نے خواتین سے بدتمیزی کی اور شناختی کارڈز کی نقول بھی پھاڑ دیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ مجبوری کے تحت راشن لینے آئے تھے، لیکن انتظامیہ نے ان کے ساتھ تعاون کے بجائے طاقت کا استعمال کیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو شفاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ڈسٹرکٹ ویئر ہاؤس کے سامنے پیش آئے واقعے پر سوات لیویز کے صوبیدار میجر سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان نے کہنا ہے کہ عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی اور تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :تحریک انصاف کا قومی اسمبلی اجلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان

Scroll to Top