خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا قدم، سرکاری ملازمین کے لیے احساس ای پنشن سسٹم متعارف

خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا قدم، سرکاری ملازمین کے لیے احساس ای پنشن سسٹم متعارف

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن کے حصول میں درپیش مشکلات کا مستقل حل نکال لیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبے میں پہلی بار جدید ڈیجیٹل نظام ’’احساس ای پنشن سسٹم‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا گیا ہے، جو یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل (ہم نیوز )کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اس جدید نظام کی منظوری دیتے ہوئے محکمہ خزانہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ پنشن نظام کو پیپر لیس اور مکمل طور پر ڈیجیٹل بنا دیا جائے۔ اس اقدام کو سرکاری شعبے میں ایک انقلابی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔

ای پنشن سسٹم کی خصوصیات
پنشنرز اب دفاتر کے چکر لگائے بغیر صرف ایک سادہ ڈیجیٹل فارم کے ذریعے اپنا پنشن کیس پورٹل پر جمع کروا سکیں گے۔تمام دستاویزات اسکین کرکے براہ راست اپ لوڈ کی جا سکیں گی۔

کوئی فزیکل فائل یا کاغذی کارروائی نہیں ہوگی۔ویری فکیشن، منظوری، اور آرڈرز کا تمام عمل سسٹم خودکار طریقے سے مکمل کرے گا۔پنشن، مقررہ ٹائم لائن کے اندر براہ راست بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔ڈیجیٹل دستخط شدہ آرڈرز قانونی طور پر قابل قبول ہو۔

وزیراعلیٰ، چیف اور سیکرٹری خزانہ کی سطح پر ’’احساس پنشن ڈیش بورڈ‘‘ کے ذریعے تمام عمل کی نگرانی کی جائے گی تاکہ شفافیت اور بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

نظام کو مؤثر اور پائیدار بنانے کیلئے متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم بھی تجویز کی جا رہی ہیں تاکہ یہ ماڈل مستقل بنیادوں پر نافذ رہے۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا’’یہ نظام پنشنرز کو دفاتر کے چکر اور غیر ضروری تاخیر سے نجات دلائے گا۔ ای گورننس کی جانب ہمارا یہ قدم عوامی خدمت کے عزم کی عملی مثال ہے۔‘‘

Scroll to Top