پشاور: محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کے حکام نے آٹا اور گندم کی ترسیل پر عائد پابندی کے حوالے سے پنجاب کے محکمہ خوراک سے رابطہ کیا ہے اور پابندی ہٹانے کی درخواست کی ہے۔
محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کے مطابق پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ڈی جی نے پنجاب حکومت سے ماہانہ 50 ہزار میٹرک ٹن آٹا اور گندم کی ترسیل کی اجازت طلب کی ہے، تاہم یہ مقدار خیبرپختونخوا کی ضروریات کے لیے
ناکافی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چارسدہ میں ہر گھر متاثر، ضلعی انتظامیہ نے گھر گھر سپرے شروع کر دیا
محکمہ خوراک نے بتایا کہ صوبے میں آٹے کی یومیہ ضرورت ساڑھے 14 ہزار میٹرک ٹن ہے، اس لیے پنجاب حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ وافر مقدار میں آٹا اور گندم کی سپلائی کی اجازت دی جائے تاکہ صوبے کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔





