محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور ملک کے دیگر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق،
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم عمومی طور پر گرم اور خشک رہے گا، تاہم بعد از دوپہر کچھ علاقوں میں بادل چھانے اور بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک اور بارش متوقع ہے، جب کہ خطہ پوٹھوہار میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔بالائی خیبرپختونخوا کے علاقوں جیسے کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سندھ کے شہروں کراچی، حیدرآباد، جامشورو، ٹھٹھہ اور دادو میں بارش کی توقع ہے، جب کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ اور بلوچستان میں مختلف مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلا دھار بارش ہوئی:
کراچی (ڈی ایچ اے فیز 2): 33 ملی میٹر
اورماڑہ: 30 ملی میٹر
پسنی: 11 ملی میٹر
لسبیلہ: 10 ملی میٹر
گوادر: 5 ملی میٹر
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسم کی تازہ ترین صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔