سینیٹ میں پی ٹی آئی کا بڑا قدم! مرزا آفریدی اور اعظم سواتی نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز مرزا محمد آفریدی اور اعظم سواتی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ یہ اقدام پارٹی قیادت کی ہدایت پر کیا گیا ہے جس کا مقصد موجودہ پارلیمانی نظام کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔

مرزا آفریدی نے کامرس، صنعت و پیداوار، تعلیم، توانائی اور بین الصوبائی رابطہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے یہ قدم اٹھا رہے ہیں۔

اسی طرح، اعظم سواتی نے بھی سینیٹ کی پانچ قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا اور کہا’’ہم استعفے دیکر موجودہ پارلیمانی نظام کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ قانون و آئین کی حکمرانی کے لیے قائمہ کمیٹیاں اب بے سود ہو چکی ہیں۔‘‘

پی ٹی آئی کے یہ استعفے قومی اسمبلی کے ارکان کے استعفوں کے بعد سامنے آئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی پارلیمانی نظام کے حوالے سے اپنی عدم رضامندی کا اظہار مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔

Scroll to Top