اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی بڑی کارروائی، سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر شہریوں سے رقوم بٹورنے والے گروہ کے خلاف سخت ایکشن، ملوث سینئر افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ۔
ضلع چارسدہ کے رہائشی نے سرکاری محکموں میں بھرتی کے نام پر رقم بٹورنے کے حوالے سے شکایات کی کہ سال 2021 میں نائب قاصد کی ملازمت دلانے کے بہانے آٹھ لاکھ روپے وصول کر کے جعلی تقرری لیٹر تھما دیا گیا۔
سپیشل انوسٹیگیشن ونگ نے شکایت پر تفصیلی انکوائری کی جس میں انکشاف ہوا کہ ملزم شاہد نے نائب قاصد اور جونیئر کلرک کی ملازمتوں کے لیے بھاری رقوم وصول کیں۔ مزید تفتیش کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ سابقہ ڈائریکٹر جنرل پی اینڈ ڈی عبدالعزیز نے جعلی آرڈرز فراہم کیے۔
محکمانہ کارروائی میں مبینہ طور پردونوں افسران، سابق ڈی جی پی اینڈ ڈی عبدالعزیز اور محکمہ صحت کے آفس سپرنٹنڈنٹ شاہد قصوروار ثابت ہوئے اور انہیں ملازمتوں سے برخاست کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب سے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی بند؟ گورنرفیصل کریم کنڈی کا سخت ردعمل
اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔





