ایشیا کپ ٹی 20، پاکستان آج عمان کے خلاف میدان میں اُترے گا

پاکستانی کرکٹ ٹیم آج ایشیا کپ ٹی 20 میں اپنی مہم کا آغاز عمان کے خلاف میچ سے کرے گی۔

مقابلے کو شائقین بھارت کے خلاف اتوار کو ہونے والے اہم میچ سے پہلے ایک طرح کی تیاری یا وارم اپ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

میچ سے قبل ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے دبئی کی وکٹ کا جائزہ لیا اور میڈیا سے گفتگو میں اسے بلے بازوں کے لیے موزوں قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سکواڈ میں ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو مختلف شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں جو ٹیم کو توازن فراہم کرتے ہیں۔

عمان کے کپتان جدیندر سنگھ نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ اگرچہ پاکستان ایک مضبوط حریف ہےتاہم مختصر فارمیٹ میں کوئی بھی نتیجہ ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنا ان کی ٹیم کے لیے ایک اہم تجربہ اور موقع ہے۔

Scroll to Top