برازیل کی اعلیٰ عدالت نے سابق صدر ژائیر بولسونارو کو ریاستی نظام کے خلاف سازش میں ملوث پائے جانے پر سخت سزا سناتے ہوئے انہیں 27 سال اور تین ماہ قید کا حکم دیا ہے۔
پانچ ججز پر مشتمل سپریم کورٹ کے بینچ میں سے چار نے بولسونارو کے خلاف فیصلہ سنایا, ایک جج نے انہیں الزامات سے بری کرنے کی رائے دی۔
برازیل کے سابق صدر ژائیر بولسونارو گھر میں نظربند ہونے کے باعث عدالتی کارروائی کے دوران عدالت میں موجود نہیں تھے۔
بولسونارو کے قانونی نمائندے نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس مقدمے کی دوبارہ سماعت 11 ججز پر مشتمل مکمل بینچ کرے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے اسے مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ برازیلین سپریم کورٹ کا یہ اقدام غیرمتوقع تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور:سنگین جرم پر پولیس افسر کو بڑی سزا
عدالتی فیصلے کے بعد بولسونارو کے حامیوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔





