بھارت کی آبی جارحیت، پاکستان میں سیلابی صورتحال بدستور برقرار

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت نے دریاؤں میں سیلاب سے متعلق سفارتی ذرائع سے معلومات دی، لیکن یہ تفصیلی نہیں تھیں۔ بھارت نے انڈس واٹر کمشنر کے طے شدہ چینل کا استعمال نہیں کیا۔

ترجمان نے زور دیا کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل کرنا چاہیے۔

سیلاب سے متعلق فلیش اپیل کا فیصلہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کرے گی، جبکہ وزارت خارجہ ہر فیصلے پر عمل کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کے مقابلے کے لیے دبئی میں ٹکٹس کی مانگ بڑھ گئی

بھارت کی جانب سے دریائے ستلج اور راوی میں پانی چھوڑنے کے باعث پاکستان کے کئی علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس سے لوگوں کے مال مویشی، گھر اور بستیاں زیر آب آچکی ہیں۔

سیلاب متاثرین عارضی کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں اور حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

Scroll to Top