فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

حکومت نے فیڈرل کانسٹیبلری (FC) کا ہیڈکوارٹر پشاور سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

قومی اخبار (روزنامہ جنگ ویب سائٹ)کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں ہونے والے اہم اجلاس میں اس فیصلے کا اعلان کیا گیا، جس میں وزیر مملکت طلال چوہدری، سیکریٹری داخلہ، کمانڈنٹ ایف سی، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔

اجلاس کے دوران وزیر داخلہ نے سی ڈی اے کو اسلام آباد میں فیڈرل کانسٹیبلری کے لیے مناسب اراضی کی فوری نشاندہی کی ہدایت کی، جبکہ نئے ہیڈکوارٹر کا ماسٹر پلان بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کو جدید خطوط پر استوار کر کے ایک منظم، فعال اور پیشہ ور فورس میں تبدیل کرنا حکومتی ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نئی جگہ کے انتخاب میں تربیتی ضروریات کو بھی مدنظر رکھا جائے۔

Scroll to Top