ایشیا کپ 2025 میں سب کی نظریں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت پر مرکوز ہیں، جو اتوار 14 ستمبر کو اپنی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں اس بار بھی مضبوط نظر آتی ہیں، تاہم ماضی کے ریکارڈز میں بھارت کی برتری واضح ہے۔پاکستان نے اب تک ایشیا کپ 2 مرتبہ (2000 اور 2012) جیتا ہے، جبکہ بھارت 8 بار (1984، 1988، 1990، 1995، 2010، 2016، 2018 اور 2023) فاتح رہا ہے۔
ایشیا کپ کے دوران دونوں ٹیموں نے 19 میچز کھیلے، جن میں بھارت نے 10 اور پاکستان نے 6 میں کامیابی حاصل کی۔ باقی 3 میچز بارش کی وجہ سے منسوخ ہوئے۔
گزشتہ چند ایڈیشنز میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا ہے، مگر مجموعی طور پر بھارت کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ سال 2025 کے ایشیا کپ میں بھی بھارت اپنی برتری برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا، جبکہ پاکستان کو جیت کے لیے مضبوط آغاز، مستحکم بیٹنگ اور ذہنی دباؤ برداشت کرنے کی ضرورت ہوگی۔
ٹاس، پچ اور موسم جیسے عوامل بھی میچ کے نتیجے پر اثر انداز ہوں گے، جس کی وجہ سے یہ مقابلہ نہایت سنسنی خیز اور دلچسپ رہنے کی توقع ہے۔





