امریکا اسرائیل کے قطر پر حملے سے خوش نہیں تھا، مارکو روبیو

امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیل کے حالیہ حملے سے امریکا اور اسرائیل کے تعلقات میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، اس حملے کے غزہ میں جنگ بندی مذاکرات پر اثرات پر بات چیت کی جائے گی۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ہم اس حملے سے خوش نہیں تھے، صدر بھی خوش نہیں تھے لیکن یہ ہماری اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی نوعیت کو تبدیل نہیں کرے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ان تعلقات پر اس حملے کا اثر اور غزہ میں امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

منگل کے روز اسرائیل نے دوحہ میں ایک رہائشی کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا تھا جہاں حماس کے رہنما موجود تھے اس حملے میں پانچ حماس کے ارکان اور ایک قطری سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے جو امریکا کی طرف سے پیش ردہ معاہدے پر بات کر رہے تھے ۔

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتن یاہو نے کہا ہے کہ قطر میں مقیم حماس کے سرکردہ رہنماؤں کو ہلاک کرنا یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں تشدد ختم کرنے میں اہم پیش رفت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ قطر میں رہنے والے حماس کے دہشت گرد غزہ کے عوام کی پرواہ نہیں کرتے اور انہوں نے جنگ بندی کی تمام کوششوں کو ناکام بنایا ہے تاکہ جنگ جاری رہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ: اسرائیلی حملوں میں 65 فلسطینی شہید، 14 افراد پر مشتمل خاندان برباد، دو گھر تباہ

حماس نے اسرائیل کے دوحہ حملے کو جنگ بندی مذاکرات کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ حملہ ان کی جنگ بندی کی شرائط کو متاثر نہیں کرے گا۔

Scroll to Top