ہماری نظریں صرف بھارت پر نہیں، پورے ایشیا کپ پر ہیں، صائم ایوب

قومی بلے باز صائم ایوب نے کہا کہ کہ ٹیم صرف بھارت کے خلاف میچ پر نہیں بلکہ پورے ایشیا کپ کو اپنے ہدف کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو میں صائم ایوب نے کہا کہ ہماری نظریں صرف بھارت پر نہیں، بلکہ پورے ٹورنامنٹ کی فتح پر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال ایشیا کپ سب سے بڑی ترجیح ہے اور ٹیم پوری سنجیدگی سے کھیل رہی ہے۔

بھارتی بولنگ لائن اپ کی طاقت کے مقابلے میں پاکستان کے جارحانہ بیٹنگ اپروچ پر سوال کے جواب میں صائم نے کہا کہ  ہماری کوشش ہے کہ ہر ٹیم کے خلاف دلیرانہ اور بے خوف کرکٹ کھیلیں۔

پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے عمان پر کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم گزشتہ چند ماہ سے مسلسل بہتر کھیل پیش کر رہے ہیں اور اگر اسی تسلسل کو برقرار رکھا تو کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، دنیائے کرکٹ کے دو سب سے بڑے روایتی حریف آج آمنے سامنے ہوں گے

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج مقابلہ اتوار کو دبئی میں شیڈول ہے یہ میچ مئی میں دونوں جوہری طاقتوں کے مابین چار روزہ کشیدگی کے بعد پہلا کرکٹ ٹاکرا ہوگا جس نے اس میچ کو مزید اہمیت دے دی ہے۔

Scroll to Top