پاک بھارت ٹاکرا، قومی ٹیم مشکلات کا شکار، ٹاپ آرڈر پھر ناکام

پاک بھارت کرکٹ ٹاکرا میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن پھر مشکلات کا شکار ہوگئی ہے، بیٹنگ کے آغاز پر پاکستان کا ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا اور صرف 6 رنز پر دو وکٹیں گر گئیں۔

پاکستان کی اننگز کا آغاز صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے کیا، صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے صرف تین رنز کے مجموعی سکور پر ہاردک پانڈیا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اگلے اوور میں محمد حارث بھی ہاردک پانڈیا کا شکار بن گئے جس کے بعد دو اوورز کے اختتام پر پاکستان کا سکور دو وکٹوں کے نقصان پر 7 رنز تھا۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 45 رنز پر گری جب فخر زمان 17 رنز بنا کر اکشر پٹیل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، چوتھی وکٹ 49 رنز پر گر گئی، کپتان سلمان آغا ے 3 رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔۔

پاکستان کی ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا، صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کی دنیا کا بڑا ٹاکرا، پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دوسری جانب بھارتی ٹیم سوریا کمار یادو کی قیادت میں میدان میں ہے جس میں ابھیشیک شرما، شبمن گل، تلک ورما، سنجو سمن، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، ورون چکرورتھی اور جسپریت بمراہ شامل ہیں۔

Scroll to Top