26 نومبر احتجاج کیس! علیمہ خان 29 ستمبر کو بطور ملزمہ طلب

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان کو 26 نومبر کے احتجاج کیس میں 29 ستمبر کو بطور ملزمہ طلب کر لیا ہے۔

قومی اخبار (روزنامہ جنگ ویب سائٹ )کے مطابق سماعت اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کی عدالت میں ہوئی، جہاں پراسیکیوٹر نے علیمہ خان کے خلاف مقدمے کا چالان جمع کرایا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق علیمہ خان 26 نومبر کے احتجاج میں مرکزی ملزمہ ہیں اور انہوں نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود کارکنان کو احتجاج پر اُکسایا۔

واضح رہے کہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں مقدمہ درج ہے اور ان کی پیشی آئندہ سماعت پر متوقع ہے۔

Scroll to Top