ٹرمپ کی مسلم رہنماؤں سے ملاقات میں غزہ کے امن کے امکانات روشن، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلامی ممالک کے سربراہان سے نیو یارک میں ملاقات میں غزہ میں دیرپا امن کے قیام پر بات چیت ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ مسلم ممالک نے مل کر مسئلے کا کوئی حل تلاش کرنے کی کوشش کی ہے اور امید ہے کہ 5 سے 10 دن کے اندر کوئی مثبت نتیجہ سامنے آ سکتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی محاذ پر محنت صرف دکھاوا نہیں بلکہ حقیقت ہے اور اقوام متحدہ میں امریکی وفد سمیت دیگر عالمی وفود نے پاکستان کو خاص اہمیت دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیویارک میں تقریباً 50 منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور خاص طور پر غزہ کی صورتحال پر تفصیلی بات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : ضلع خیبر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 16 کلو آئس برآمد

صدر ٹرمپ نے اس ملاقات کو انتہائی کامیاب قرار دیا اور کہا کہ یہ ایک اچھی اور مثبت گفتگو تھی جو مسلم رہنماؤں کے ساتھ ہوئی۔

یہ ملاقات عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے ایک اہم قدم تصور کی جا رہی ہے۔

Scroll to Top