وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق پاکستان کو ایک شاندار فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج نے بھارت کو بھرپور شکست دی ہے۔
نیو یارک میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی برادری کو جنگی حکمت عملی کا عملی مظاہرہ دکھایا ہے اور پاکستان کی عسکری طاقت کو دنیا نے تسلیم کیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے اور دونوں ممالک تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی مسلم رہنماؤں سے ملاقات میں غزہ کے امن کے امکانات روشن، خواجہ آصف
اس کے علاوہ وزیراعظم نے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی بھرپور حمایت کا بھی اظہار کیا اور اسے عملی شکل دینے کی بات کی۔





