شاہد جان
خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلی کے انتخاب کا طریقہ کار سامنے آگیا ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنا استعفیٰ گورنر کو ارسال کریں گےجس کے بعد گورنر استعفیٰ کی سمری پر 48 گھنٹوں میں دستخط کرکے استعفیٰ کی منظوری دیں گے۔
استعفیٰ منظور ہونے پرخیبر پختونخوا کی کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی، استعفیٰ منظوری کے بعد پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی کی توثیق کی جائے گی۔
نامزد وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے سپیکر کی جانب سے اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے گا،اسمبلی اجلاس میں ووٹنگ کے ذریعے نامزد وزیراعلیٰ کو اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : علی امین گنڈا پور نے اپنا استعفی گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کر دیا
خیبرپختونخوا اسمبلی کے 145 اراکین کے ایوان میں اکثریت کے لئے 73 اراکین کی حمایت درکار ہوگی،خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کو 92 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی تعداد 53 ہے۔





