حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد غزہ شہر میں ملبہ ہٹانے کا کام شروع ہو گیا ہے۔
فریقین کے درمیان سیز فائر کے بعد رفح اور کریم ابوسالم کے راستے امدادی سامان سے بھرے کئی ٹرک غزہ میں پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں بے گھر فلسطینی اپنی اشیاء کے ساتھ واپس غزہ لوٹ رہے ہیں جہاں تباہی کا ایک وسیع منظر نامہ نظر آ رہا ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں بلڈوزرز ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں تاکہ لوگ اپنے گھروں کے باقی حصوں تک پہنچ سکیں۔
غزہ حکام کے مطابق اقوام متحدہ کی حالیہ فضائی تصاویر میں ظاہر ہوا ہے کہ غزہ شہر میں 41 ہزار سے زائد رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ شہر میں تقریباً 80 لاکھ مکعب میٹر ملبہ جمع ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بلیو سٹار سے متعلق سابق بھارتی وزیر داخلہ کا بڑا اعتراف سامنے آگیا
ترکی کے خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ نے بھی اطلاع دی ہے کہ کھلی سرحدی گزرگاہوں سے روزانہ درجنوں امدادی ٹرک خوراک، ادویات اور ایندھن لے کر غزہ میں داخل ہو رہے ہیں، جنگ بندی کے تحت روزانہ سیکڑوں ٹرکوں کی آمد متوقع ہے۔





