اب احتجاج نہیں، فوج اور ملک کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے، رانا ثناﷲ

وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناءﷲ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کو عبرتناک جواب دیا، یہ اقدام وقت کی ناگزیر ضرورت تھا۔

رانا ثناءﷲ نے صدر مملکت، وزیراعظم اور افواجِ پاکستان کو اس کارنامے پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ سیاسی قیادت کو اس فوراً موقع پر افواج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت احتجاج کا نہیں، انہوں نے اپیل کی کہ مذہبی جماعت اپنے احتجاج کو مؤخر کردیں اور شہداء کے خون کے بدلے میں دیے جانے والے انصاف کے ساتھ ملک و فوج کے ساتھ کھڑے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی تفریق ختم کر کے ہم قومی حل کی جانب بڑھ سکتے ہیں، خواجہ آصف

سینیٹر رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں واقعی ملک کی سیاست کرنی چاہتی ہیں تو آج پاک فوج، ان کے شہداء اور پاکستان کے ساتھ یکجہتی دکھائیں یہی ان کے لیے بہتر راستہ ہوگا۔

Scroll to Top