ترکیہ صدر کا اطالوی وزیراعظم سے ہنسی مذاق، آپ عظیم لیڈر ہیں مگر سگریٹ چھوڑیں

مصر میں عالمی امن اجلاس کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان اور اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی کے درمیان ہونے والی دلچسپ اور خوشگوار گفتگو نے محفل کا ماحول ہلکا پھلکا کر دیا۔

دنیا کے مختلف ممالک کے 20 سے زائد سربراہانِ مملکت اسرائیل حماس جنگ بندی اور غزہ کی تعمیر نو جیسے سنگین موضوعات پر گفتگو کر رہے تھے۔

اجلاس کے دوران صدر اردوان نے اطالوی وزیراعظم سے خوش دلی سے کہا کہ آپ ایک عظیم لیڈر ہیں لیکن میں چاہتا ہوں کہ آپ سگریٹ نوشی چھوڑ دیں۔

اطالوی وزیراعظم میلونی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، ہاں، مجھے معلوم ہے لیکن میں اسے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتی، اس دوستانہ جملے پر اردوان اور فرانسیسی صدر میکرون قہقہہ لگائے بغیر نہ رہ سکے، ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے خطاب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں اسرائیلی ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج

واضح رہے کہ یہ اجلاس مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشترکہ قیادت میں ہوا جس میں عالمی قیادت نے مشرق وسطیٰ میں امن کے فروغ پر زور دیا۔

Scroll to Top