آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 69 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی، جو کہ گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ ہے۔

انعامی رقم کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

فاتح ٹیم: 22 لاکھ 40 ہزار ڈالرز

رنر اپ ٹیم: 11 لاکھ 20 ہزار ڈالرز

سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیمیں: 5 لاکھ 60 ہزار ڈالرز فی ٹیم

گروپ میچز میں ہر جیت پر: 34 ہزار ڈالرز

پانچویں اور چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیمیں: 3 لاکھ 50 ہزار ڈالرز فی ٹیم

ساتویں اور آٹھویں نمبر پر آنے والی ٹیمیں: 1 لاکھ 40 ہزار ڈالرز فی ٹیم

ہر ٹیم کے لیے شرکت کی فیس: 1 لاکھ 25 ہزار ڈالرز

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا

چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہوگی۔

Scroll to Top