پشاور ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی یہ پروقار تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی، جہاں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ان سے حلف لیا۔
تقریب میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور سمیت پشاور ہائیکورٹ کے جج صاحبان، وکلاء اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔