امریکہ سے بے دخل افراد پاناما پہنچ گئے

امریکہ سے بے دخل کیے گئے 119 افراد کو لے کر ایک طیارہ پاناما پہنچ گیا ہے۔

بے دخل کیے جانے والوں میں چین، ازبکستان، پاکستان اور افغانستان کے شہری شامل ہیں۔ مزید دو پروازوں کے ذریعے کل 360 افراد کی بے دخلی متوقع ہے۔

پاناما نے امریکہ سے بے دخل کیے گئے افراد کے لیے عارضی راستہ فراہم کیا ہے، جہاں سے انہیں ان کے آبائی ممالک بھیجا جائے گا۔

امریکہ نے غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے۔ انہیں فوجی طیاروں کے ذریعے سرحد پار منتقل کیا جا رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے ایک ایسی ہی پرواز کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی ہے۔

Scroll to Top