پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈنگ کا شعبہ ابھی کمزور ہے، یہی وہ ڈپارٹمنٹ ہے جس میں ہمیں بہتری کی ضرورت ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں 280رنز اسکور کرنا چاہتے تھے لیکن نیوزی لینڈ کے بولرز نے بیٹرز پر دباؤ رکھا۔
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکستکے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم 280 رنز اسکور کرنا چاہتے تھے لیکن نیوزی لینڈ کے بولرز نے ہمارے بیٹرز پر دباؤ رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا
دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ تین ملکی سیریز میں کسی ایک نے نہیں سب نے ہی اچھی پرفارمنس پیش کی جو چیمپئنز ٹرافی جیسے ایونٹ کیلئے خوش آئند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فائنل میں ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھائی جس کی وجہ سے فتح حاصل ہوئی۔